اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کہتے ہیں کہ یہ لوگ عمران خان کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، مخالفین کہتے تھے پی ٹی آئی والے برگر ہیں، ایک شخص کو پکڑنے کیلئے جنگ کا ماحول بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے الیکشن نوے دن میں ہوں گے، وقت آگیا ہے آئین پر عملدرآمد اور قانون کی بالادستی ہو۔
فواد چودھری بولے عمران خان عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، پولیس کے سامنے نہیں، عمران کو رانا ثنا کے حوالے نہیں کرسکتے، عمران خان کو قتل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔