Friday, April 19, 2024

یہ جلد بازی میں مٹھائیاں کھاتے ہیں اور بعد پریشان ہوتے ہیں، فرخ حبیب

یہ جلد بازی میں مٹھائیاں کھاتے ہیں اور بعد پریشان ہوتے ہیں، فرخ حبیب
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے یہ جلد بازی میں مٹھائیاں کھاتے ہیں اور بعد پریشان ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شیروانیاں سلوائی ہیں وہ سب لٹکی رہ جائیں گی۔ آج بھی ان کو ایک کرنٹ لگے لگا، ایم کیو ایم کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن پر عدم اعتماد کردیاہے، پی ڈی ایم نے خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، نوازشریف باہر بیٹھ کر کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں سب کو پتہ ہے۔

وزیر مملکت بولے کہ اپوزیشن والوں نے آزاد لوگوں کے نام لئے، جو ان کے ساتھ نہیں ہیں، آج ن لیگ کے چہرے لٹکے ہوئے تھے۔