Monday, May 6, 2024

آرٹس کونسل کراچی میں تھیٹر ڈرامہ ،،یہ شادی نہیں ہوسکتی ،، پیش کیا گیا

آرٹس کونسل کراچی میں تھیٹر ڈرامہ ،،یہ شادی نہیں ہوسکتی ،، پیش کیا گیا
November 9, 2016
کراچی(92نیوز)آرٹس کونسل کراچی میں تھیٹر ڈرامہ " یہ شادی نہیں ہوسکتی" کو نہایت خوبصورت  اور طنزو مزاح کے انداز میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی معاشرے اور رشتوں کی اونچ نیچ کی خوبصورت اور مزاحیہ انداز میں عکاسی کرتا ڈرامہ ہے یہ شادی نہیں ہوسکتی۔ عرفان صادق کی ہدایت کاری میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں دادا اور دادی کے کردار سے جہاں حاضرین لوٹ پوٹ ہوئے، وہیں پورے ڈرامے میں اپنے نام کو لیکر پریشان ان کے پوتے ناہید رضا کا کردار بھی حاضرین کو سیٹیاں بجانے پرمجبور کرتا رہا۔ ڈرامے میں مزاحیہ انداز کو اپناتے ہوئے معاشرے میں میاں اور بیوی کے رشتے اور خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا،جسے ناظرین کی بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔