Wednesday, April 24, 2024

عیدالفطر پر پشاور میں سنیماؤں کی رونقیں بڑھ گئیں، 5 نئی پشتو فلمیں ریلیز

عیدالفطر پر پشاور میں سنیماؤں کی رونقیں بڑھ گئیں، 5 نئی پشتو فلمیں ریلیز
May 2, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - اس بار عید الفطر پر پشتو کی 5 فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں، نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں گھریلو موضوعات پر بھی فلمیں بنی ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین نئی فلموں کو پذیرائی بخشیں گے۔

عید تو اپنے ساتھ خوشیوں کا پیغام لے کر آئی، پشاور میں سنیماؤں کی رونقیں بھی بڑھ گئیں، اس سال عیدالفطر پر 5 نئی پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راج دا بدمعاشے، شڈل زلمے اور دا زخمونوں حساب شامل ہیں۔

عشق او لیونتوب اور کشر خان بہ نہ چیڑی بھی عید کی تفریحی فلموں میں ایک نیا اضافہ ہے، ان میں کچھ فلمیں گھریلو کہانی پر فلمائی گئی ہیں تو بعض میں روایات کی داستانیں بیان کی گئی ہیں۔ ان سب فلموں میں فلم بینوں کے موسیقی کے ذوق کا خوب خیال رکھا گیا ہے۔

پشاور میں جہاں سنیما گھر سمٹ کر رہ گئے وہاں نئی فلمیں ریلیز ہونا ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے، ان فلموں کو لوکیشن کا انتخاب، کہانی اور تفریح کا امتزاج ماضی کی فلموں سے منفرد بناتی ہیں۔