Friday, April 26, 2024

عیدالفطر کی چھٹیوں میں شمالی علاقہ جات کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

عیدالفطر کی چھٹیوں میں شمالی علاقہ جات کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں
May 5, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) - عیدالفطر کی چھٹیوں میں شمالی علاقہ جات کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔ مری، ایبٹ آباد، ناران، کاغان سمیت دیگر بالائی مقامات پر شہریوں نے ڈیرے ڈال لیئے۔

مری میں 21 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکیں، تیرہ ہزار کے قریب واپس روانہ ہوئیں۔ نتھیاگلی میں سیاحوں نے مقامی افراد کے ساتھ علاقائی رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ کمراٹ وادی میں باڈگوئی ٹاپ پر برف باری سے موسم خوشگوار، سیاحوں کے مزے دوبالا ہو گئے۔  

ادھر ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں عید کے پہلے دن سے رش جاری ہے ۔ لوگ گرمی میں عید انجوئے کرنے مری پہنچ رہے ہیں۔ آج عید کا تیسرا دن ہے مری میں کافی رش ہے۔

مری میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے راولپنٖڈی ٹریفک پولیس کے چار سو دس سے زائد اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

سیاحوں کے لئے قائم کردہ خصوصی ڈیسک اور ہیلپ لائن کے ذریعے فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو روز سے ٹورازم و ٹریفک پولیس کے جوانوں نے 1470 سے زائد سیاحوں کو رہنمائی و مدد فراہم کی۔