Tuesday, April 16, 2024

عیدالفطر، آبائی علاقوں کو واپسی کیلئے پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش

عیدالفطر، آبائی علاقوں کو واپسی کیلئے پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش
May 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور/ کراچی (92 نیوز) - عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے بڑے شہروں سے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی جاری ہے۔

بس اڈوں پر مسافروں کا رش ہے۔ کہیں مسافر وں کو ٹکٹ نہیں مل رہی تو کہیں زائد کرایوں کی شکایات سامنے آرہی ہے۔

لاہور سے بھی عید الفطر پر پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اوور چارجنگ بھی جاری ہے، انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے پر عمل درآمد نہ کروا سکی۔

کراچی سے پردیسوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے، کینٹ اسٹیشن پر آج بھی مسافر ٹرینوں کے منتظر ہیں۔ دوردراز علاقوں میں جانے والے مسافر بس اڈوں کا رخ کررہے ہیں۔ شہر کے مختلف بسوں اڈوں پر مسافر موجود ٹرانسپورٹ مافیا نے موقع کا فائدہ اٹھاکر کرایہ مہنگا کردیا، مسافر مجبورا زائد کرائے دینے پر مجبور ہیں۔