Saturday, May 18, 2024

معطل ساتھیوں کی بحالی کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ  

معطل ساتھیوں کی بحالی کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ  
November 8, 2016
لاہور(92نیوز)پھر وہی کہانی ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر، ساتھ میں نرسیں بھی احتجاج میں شامل، مظاہرین کہتے ہیں 13 روز گزر گئے حکومت نے مسئلے کو سنجیدہ ہی نہیں لیا معطل ساتھی ڈاکٹرز کی بحالی تک دھرنا ختم نہیں کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق میو اسپتال کے معطل ڈاکٹر زبحال نہ ہوئے تو ینگ ڈاکٹرز نے ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر دھرنا دے دیا مطالبات کے حق میں خوب نعرے باز ی کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معطل ڈاکٹرز بحال جبکہ ٹرانسفر کئے جانیوالوں کو واپس میو اسپتال لایاجائے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاج طویل ہوا اور شام ہوتے ہی سردی بڑھی تو مظاہرین نے نہ صرف خود چائے پی کر تھکاوٹ دور کی بلکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو بھی چائے پلائی۔ احتجاج کے باعث مال روڈ پرٹریفک کانظام درہم برہم رہا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،جس سے شہریوں کوشدید پریشانی کاسامنا رہا۔