Sunday, September 8, 2024

عید قریب آتے ہی نئے اور کرارے نوٹوں کی طلب میں اضافہ

عید قریب آتے ہی نئے اور کرارے نوٹوں کی طلب میں اضافہ
April 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عید قریب آتے ہی نئے اور کرارے نوٹوں کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ شہر شہر نئے نوٹوں کی مارکٹیس میں رش لگ گیا۔

دکاندار چھوٹے نوٹوں کی فی گڈی پر دو سو سے تین سو تک اضافی لینے لگے۔ اسٹیٹ بینک نے رواں سال بھی عوام کیلئے نئے نوٹ جاری نہ کئے۔ کرنسی ڈیلرز نے بھی نئے نوٹوں کے ریٹس بڑھا دئیے۔ 20 والی 2000 کی کاپی پر 350 روپے اضافی لیے جا رہے ہیں۔ 50 روپے والی نوٹوں کی گڈی پر 5000 کے ساتھ 300 روپے اضافی لئے جا رہے ہیں۔ 100 والی 10 ہزار کی کاپی پر 250 روپے اضافی لئے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کرنسی نوٹوں کی فراہمی آسان ہونی چاہئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بینکوں میں کرنسی نوٹوں کی فراہمی آسان بنائی جائے۔