Tuesday, May 7, 2024

عید کی آمد آمد، بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ عروج پر

عید کی آمد آمد، بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ عروج پر
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عید کی آمد آمد ہے اور بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ ریڈی میڈ کپڑوں، جیولری، جوتوں، چوڑیوں کی دکانوں پر رش لگ گیا۔

خواتین کی کہیں درزیوں سے بحث و تکرار تو کہیں دوپٹہ ڈائی اور پیکو کرنے والوں سے ریٹس بنانے میں مگن ہیں۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی من پسند اشیا کی خریداری میں کوشاں ہیں۔ کہیں کوئی خواہش ادھوری نہ رہے۔  

عید میں ہے اب وقت کم، ایسے میں خواتین نے بازاروں کا رخ تو کیا لیکن کپڑوں کے بجائے تیار شدہ سوٹ اور کرتیوں کی خریداری کو ترجیح دی۔ عید کے لئے بازاروں میں نت نئے ڈیزائن کی کرتیاں اور دیگر ملبوسات خواتین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ عید قریب آچکی ہے اب درزیوں نے بھی کپڑے سینے سے انکار کردیا ہے اسی لئے وہ ریڈیمیڈ سوٹ خرید رہی ہیں۔

خواتین ہی نہیں بلکہ بچے بھی عید کی خریداری مکمل کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی اب پہلی ترجیح ریڈیمیڈ سوٹ ہیں۔