Saturday, April 20, 2024

عید کی چھٹیوں پر ملک بھر سے سیاح گلگت بلتستان پہنچنا شروع ہوگئے

عید کی چھٹیوں پر ملک بھر سے سیاح گلگت بلتستان پہنچنا شروع ہوگئے
May 4, 2022 ویب ڈیسک

نگر (92 نیوز) - گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام راکاپوشی میں موسم شروع بدلتے ہی اسکی کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا۔ پہاڑوں پر پڑی برفباری اور سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح راکاپوشی پہنچ رہے ہیں۔

ضلع نگر میں راکاپوشی کی چوٹی توجہ کا مرکز

غير ملکی سياح بھی راکاپوشی کے نظارے کے اسیر

راکاپوشی کو بادلوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے

موج مستی کے بغیر عید کا مزا نہیں۔

عید کی چھٹیوں پر ملک بھر سے سیاح گلگت بلتستان پہنچنا شروع ہوگئے

گلگت بلتستان کے ضلع نگر پہچنے والے ہر سیاح کے قدم  7 ہزار 778 میٹر

اونچی راکاپوشی کی برف پوش چوٹی کو دیکھ کر وہیں تھم جاتے ہیں۔

ملکی ہوں يا غير ملکی سياح ان جادوئی نظاروں کے سحر ميں کھوئے بغیر کوئی نہیں رہ سکتا۔

راکا پوشی کی چوٹی کو پاکستان کی سياحت ميں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

راکاپوشی ویو پوائنٹ پر قائم ریسٹورنٹ سیاحوں کی مہمان نوازی کرتے ہيں۔

قیمے سے بنی روایتی ڈیشز بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔

گلگت بلتستان میں واقع “بادلوں کی ماں” کہی جانے والی راکاپوشی کی چوٹی دنیا کی 27ویں بلند ترین شمار کی جاتی ہے۔