Saturday, May 18, 2024

عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں مل گئیں

عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں مل گئیں
May 6, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں مل گئیں، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایک بچی کو مہران ٹائون اور دوسری کو ہجرت کالونی سے برآمد کرکے دو خواتین سمیت تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

عید کی چھٹیاں مناتے والدین کی خوشیاں اس وقت غم میں بدلیں جبکہ ان کی لخت جگربیٹیاں اچانک لاپتا ہوگئیں۔ والدین نے ہر جگہ تلا ش کیا لیکن ننھی بچیوں کا کہیں سراغ نہ ملا، تھک ہار کر پولیس سے رابطہ کیا۔

یہ واقعہ عید کے تیسرے روز چوبیس اپریل کو سی ویو پر پیش آیا تھا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے تین سالہ انابیہ اور دوسالہ بشری کی بازیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں۔ بالآخر انٹیلی جنس او رٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بچیوں کا سراغ مل گیا۔

ایک مغوی بچی ہجرت کالونی دوسری مہران ٹاؤن کورنگی سے بازیاب ہوئی۔ اغوا کاروں میں دو سگی بہنیں نادیہ اور گلشن شامل ہیں جبکہ گرفتار سعید الحق گلشن نامی خاتون کا شوہر ہے۔ بازیاب دونوں بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب دریاآباد لیاری سے مبینہ طو ر پر اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب کرالی گئی۔ جیا ہر مہیشوری کے اغوا کی رپورٹ گزشتہ روز درج کرائی گئی تھی۔