Friday, April 26, 2024

عید کے پرمسرت موقع پر رنگا رنگ تقاریب اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

عید کے پرمسرت موقع پر رنگا رنگ تقاریب اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد
May 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عید کے پرمسرت موقع پر رنگا رنگ تقاریب اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقاریب میں پنجاب کے روایتی کلچرل، رقص اور دیگر اسٹیج ڈرامے شامل ہیں عید کے موقع پر بھی فنکار برادری مصروف عمل دکھائی دیتی ہے۔

عید کے رنگا رنگ تہوار پر فنکار برادری بھی کسی سے پیچھے نہیں ملک بھر میں اس پرمسرت موقع پر رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں روایتی کلچرل شو، لالی وڈ فلمیں،اسٹیج ڈرامے اور دیگر تقاریب شامل ہیں۔

کلچرل شو میں نامورگلوکاروں کی پرفارمنس نے جہاں سماں باندھا وہیں پنجاب کے روایتی کلچرل کی عکاسی نے چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پر نامورفنکاروں کا کہنا تھا فنکار برادری نامساعد حالات کے باجود بھی عوام کیلئے بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں کوشاں دکھائی دیتی ہے نئی حکومت انکے مسائل بھی حل کرے۔

فنکار بہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ان کیلئے حوصلہ افزائی اور فن کی قدر ہی سب سے بڑا انعام ہے۔ پرمسرت موقع پر بھی فنکاراپنی خوشیاں دوسروں پر قربان کرتے ہیں۔