Wednesday, May 22, 2024

عید کے دن بھی بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر پاک فوج کے جوان تعینات

عید کے دن بھی بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر پاک فوج کے جوان تعینات
July 10, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں اور دشوار گزار راستوں پر تعینات پاک فوج کے جوان ملک کے ساتھ قوم کی خوشیوں کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔

بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں اور دشوارگزار مقامات پر بلاخوف و خطر کھڑے یہ ماں کے وہ بہادر سبوت ہیں، جن کی خوشیاں وطن کی سلامتی اور اس کے دفاع میں پوشیدہ ہے عید کے دن بھی پاک سرزمین کے یہ نڈر جوان وطن عزیز پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نوچ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

عید کے موقعے پر جہاں قوم عید کی خوشی سے نہال ہورہی ہے وہی یہ جوان دشت و سہرا میں ایک دوسرے سے عید ملتے ہوئے یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ ان کی یہ قربانی قوم کی خوشی کو جنم دے رہی ہے۔

مادروطن کے بہادر جوان آج کے اس اعظیم دن پر اپنے قوم یہ پیغام دے رہے ہیں وطن کے وقار کو بلند رکھنے والے قوم کے بیٹے ہمہ وقت جاگ رہے ہیں تاکہ قوم چین کی نیند سو سکے۔