Tuesday, April 23, 2024

وکٹوں کی تیزترین سنچری کا ملکی ریکارڈ بنانے کیلئے یاسر شاہ کو 3 وکٹیں درکار

وکٹوں کی تیزترین سنچری کا ملکی ریکارڈ بنانے کیلئے یاسر شاہ کو 3 وکٹیں درکار
October 16, 2016
دبئی (92نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی میچ میں اظہر علی کے بعد ریکارڈز پر نظریں ہیں یاسر شاہ کی۔ جادوگر سپنر کو وکٹوں کی تیزترین سنچری کیلئے صرف 3 وکٹیں درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پنک بال ٹیسٹ کے تیسرے روز مرکز نگاہ ہوں گے یاسر شاہ۔ سپن ماسٹر گیند گھمائیں گے اور نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ یاسر شاہ 3 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جانب سے تیزترین سو وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بن جائیں گے جبکہ عالمی فہرست میں دوسرے نمبر کے حقدار ٹھہریں گے۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی گرنے والی پہلی وکٹ بھی یاسر شاہ کے نام رہی۔ ان کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان ہے سپنر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیں گے۔