Friday, April 26, 2024

یاسر شاہ نے تیزترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

یاسر شاہ نے تیزترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا
October 16, 2016
دبئی(92نیوز)یاسر شاہ نے تیز ترین 100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ پاش پاش کردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لیگ سپنر یاسر شاہ نے تیز ترین 100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ پاش پاش کردیا ہے۔ انہوں نے پنک بال ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرکے اپنے ہی ہم وطن آف سپنر سعید اجمل کا بھی تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس کارنامے کے بعد یاسر شاہ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشین کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے وکٹوں کی سنچری 17 ٹیسٹوں میں پوری کی ہے جبکہ انہوں نے ایشون کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔