Friday, April 26, 2024

غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے یاسین ملک کا بازو مفلوج ہوگیا

غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے یاسین ملک کا بازو مفلوج ہوگیا
October 23, 2016
سرینگر(92نیوز)سری نگر کے ہسپتال میں زیر علاج حریت رہنما یاسین ملک  کو غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ان کا ایک بازو مفلوج ہوگیا۔ 92نیوز نے حریت رہنما کی آئی سی یو میں تصاویر حاصل کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رہنما یاسین ملک جو ان دنوں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے حریت رہنما کے ایک بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یاسین ملک کوعلاج کے لئے تین ماہ بعد سنٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 92 نیوز نے یاسین ملک کی آئی سی یو داخل ہونے کی تصاویرحاصل کر لیں ہیں ۔ تصاویرمیں یاسین ملک کافی کمزور نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے ایک بازو پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں۔ یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے ہیں۔