Tuesday, April 23, 2024

یاسین ملک  سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا  

یاسین ملک  سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا  
October 29, 2016
سرینگر(92نیوز)کئی ہفتوں تک حراست میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو جیل سے رہا کردیا ہےجبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ایک سو تیرویں روز بھی معمول پر نہ آ سکی کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ تفصیلا تکےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ دوران حراست بھارتی فوج نے جو سلوک کیا اس  کی مثال کم ہی ملتی ہے تشدد اور غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے کئی روز تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے۔ بالآخر انہیں سنٹرل جیل سے رہاکردیا گیا ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گے ہیں جمعرات کو انہیں اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو ایک سو تیر ویں روز میں داخل ہو گیا۔ تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہےکٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ خاردار تاریں لگا رکھی ہیں۔ گزشتہ روز بھی کشمیری شہریوں نے جامع مسجد سری نگر میں مسلسل سولہ ہفتوں سے نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو بھی گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔