Wednesday, April 24, 2024

ڈاکٹروں نے یاسین ملک کو گردے کی پتھری کے فوری آپریشن کا مشورہ دیدیا

ڈاکٹروں نے یاسین ملک کو گردے کی پتھری کے فوری آپریشن کا مشورہ دیدیا
October 19, 2016
سرینگر(92نیوز)حریت رہنماءیاسین ملک کی ویڈیو منظرعام پر آگئی،بھارتی قید میں مشکلات نے یاسین ملک کو عمر سے پہلے ہی بوڑھا کردیا،یاسین  ملک کے طبی معائنہ کرنے والےڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی قید میں صعوبتوں نے حریت رہنما یاسین ملک کو وقت سے پہلے بوڑھا کردیا، جسم پر شال اوڑھے،عینک لگائے یاسین ملک کی داڑھی سفید ہوگئی، یاسین ملک کو طبیعت بگڑنے پر جیل سے سری نگر کے مقامی ہسپتال لایا گیا ،،جہاں ڈاکٹروں نے انکے دل، گردوں اورخون کے ٹیسٹ کیے ، الٹرا ساﺅنڈ کیا ڈاکٹروں نے بڑے سائز کی پتھری کے باعث گردے کا فوری آپریشن تجویز کردیا، جبکہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاد نے ان کے دل کا معانہ کیا اور دل کا علاج کرنے کا بھی مشورہ دیا تاہم بھارتی فوج نے ڈاکٹروں کی سفارش کی کوئی پروا نہیں کی اوراسپتال میں داخل کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ جیل میں منتقل کردیا ،ساوتھ ایشیاء انسانی حقوق کی تنظیم نے یاسین ملک کے علاج کےلئے اقوام متحدہ کو احتجاجی مراسلہ بھی لکھ دیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی سرکار کو یاسین ملک کے علاج کا پابند بنایا جائے۔