Friday, April 26, 2024

ویب کمپنی یاہو بھی امریکہ کیلئے جاسوسی میں ملوث نکلی : خبرایجنسی

ویب کمپنی یاہو بھی امریکہ کیلئے جاسوسی میں ملوث نکلی : خبرایجنسی
October 5, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ویب کمپنی یاہو بھی امریکہ کے لیے جاسوسی میں ملوث نکلی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ” یاہو“ نے لاکھوں صارفین کی معلومات امریکی ایجنسیوں کو فراہم کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے گزشتہ سال ویب کمپنی یاہو کو اپنے صارفین کی جاسوسی کے لیے ہدایات جاری کیں اور کمپنی کی چیف ایگزیکٹو ماریسا مئیرز اور چیف انفارمیشن سکیورٹی افسر ایلکس سٹیموس کو ہدایات پر من و عن عمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یاہو نے اپنے لاکھوں صارفین کی ای میلز اسکین کیں جن میں صارفین کے ہرقسم کے پیغامات شامل تھے۔ یاہو نے اپنے لاکھوں صارفین کی خفیہ معلومات نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی کو فراہم کیں۔ یاہو کے انجینئرز نے صارفین کی جاسوسی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا۔ یاہو کے بعض ملازمین جاسوسی کے اس فیصلے پر ناخوش تھے اور کمپنی کے چیف انفارمیشن سکیورٹی افسر ایلکس سٹیموس نے گزشتہ سال ہی کمپنی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ یاہو نے کون سی خفیہ معلومات امریکی ایجنسیوں کو فراہم کیں برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ یہ الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دو ہفتے قبل ہی یاہو نے کہا تھا کہ ایک سائبر حملے میں ہیکرز نے اس کے پچاس کروڑ صارفین کے اکاو¿نٹس کی معلومات چوری کی ہیں۔