Friday, April 19, 2024

بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ”لوگن “ کا پہلا ٹریلر ریلیز

بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ”لوگن “ کا پہلا ٹریلر ریلیز
October 22, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سپر ہیرو کے دیوانوں کے لیے خوشخبری۔ بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ”لوگن “ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال مارچ میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکار ہیوجیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو بن گئے۔ بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ”لوگن“ کے پہلے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم میں سپر ہیرو کا کردار نبھانے والے اداکار ہیوجیک مین ایک بار پھر دنیا کو بچاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایات جیمز مین گولڈ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں پیٹرک سٹیورٹ، بوائڈ ہولبروک، ڈیفنی کین، رچرڈ گرانٹ اور اسٹیفن مرچنٹ شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال تین مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔