Saturday, April 27, 2024

لاہور : میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں نصب ایکسرے مشین جواب دے گئی

لاہور : میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں نصب ایکسرے مشین جواب دے گئی
November 15, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے سب سے بڑے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایکسرے مشین خراب ہو گئی۔ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ انتظامیہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو ایکسرے کے لیے بچہ وارڈ بھیجنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق کہنے کو تو میو ہسپتال لاہور پاکستان کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے اور اس کی ایمرجنسی بھی سب سے بڑی ہے لیکن یہاں آنے والے مریض ایکسرے مشین خراب ہونے سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ خراب ایکسرے مشین دوماہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی توجہ حاصل نہ کر سکی۔ ایمرجنسی کی دوسری مشین پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ایکسرے کیے جاتے ہیں۔ رش کے باعث مریضوں کو بچہ وارڈ کی ایمرجنسی کی راہ دکھادی جاتی ہے جس سے مریض اور ان کے لواحقین بچہ وارڈ کے درمیان چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ مشینوں کو ٹھیک کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور جلد ہی ایکسرے مشینیں ٹھیک ہوجائیں گی۔