Friday, April 19, 2024

کراچی : سکول کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

کراچی : سکول کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
October 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سٹی اسکول کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث بلوچ کالونی پل پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ ٹریفک جام میں وارداتوں کےدوران  شہری موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے. تفصیلات کےمطابق یہ مناظر ہیں بلوچ کالونی پل کے جو ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے بنایا گیا۔ لیکن سٹی اسکول کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےیہاں صبح و شام شدید ٹریفک جام رہتا ہےاور وارے نیارے ہوتے ہیں اسٹریت کریمنلز کے۔  شہری اس دوہرے عذاب سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔۔ ٹریفک نظام کی بہتری کی دعوےدار کراچی ٹریفک پولیس بھی سٹی اسکول انتظامیہ کی غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے میں ناکام  ہوگئی ہے لگتاہےوزیراعلی سندھ کی نظر ابھی تک یہاں نہیں پڑی۔جس کی وجہ شاید سٹی اسکول میں پڑھنے والے وہ طالب علم ہیں،جن کا تعلق شہر قائد کی اس کلاس سےہےجوخود کو ہر قانون سےبالاتر سمجھتے ہیں۔