Wednesday, April 24, 2024

دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا

دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا
October 22, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)ا گر آپ کو سمارٹ فون کی بڑی سکرینیں پسند نہیں ہیں تو اس میں پریشانی والی کوئی بات ہیں کیوںکہ مارکیٹ میں ایک ایسی ہی ڈیوائس آپ کیلئے لانچ کر دی گئی ہے جس سے سکرین کا سائز محض 1.54 انچ  رہ گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آگیا ہے جس کی اسکرین کا سائز محض 1.54 انچ ہے۔ وی فون ایس ایٹ نامی ڈیوائس میں محض ایک بٹن ہے جو کہ پاور بٹن ہے مگر اس میں تین ورچوئیل بٹنز بھی دیئے گئے ہیں۔   اس فون میں ایک اسپیکر اور مائیکرو فون ہے مگر موسیقی سننے کے لیے بلیو ٹوتھ ائیر فون استعمال کرنے ہوں گے جس کے لیے ہیڈ فون جیک بھی اس میں موجود ہے۔ اسی طرح بلٹ ان ایف ایم ریڈیو، دل کی دھڑکن بتانے والا سنسر، پیڈومیٹر، لائٹ سنسر، 64 ایم بی ریم، 128 ایم بی اسٹوریج اور 380 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ اس کے نمایاں فیچرز ہیں۔ اگر اسٹوریج اور ریم کم لگ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین فون ہے تو اس میں اتنا اسپیس ہی مل سکتا ہے۔ یہ فون صرف ابھی چائنہ میں دستیاب ہے اور اسکی قیمت بھی خاصی کم رکھی گئی ہے جو صرف 30ڈالر بنتی ہے ۔