Saturday, April 20, 2024

سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے بلند ترین ونڈ فارم کا افتتاح

سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے بلند ترین ونڈ فارم کا افتتاح
October 2, 2016
زیورخ (ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے بلند ترین ونڈ فارم کا افتتاح ہو گیا ہے۔ سطح سمندر سے پچیس سو میٹر کی بلندی پر موجود ونڈ فارم تین ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری کریگا۔ اس کی تین نئی ٹربائنیں پچاسی میٹر بلند ہیں جن کے پنکھوں کاقطر پچاسی میٹر ہے اور سالانہ دس گیگا واٹ بجلی پیدا کریگا۔ ان ٹربائنوں سے پیدا ہونے والی بجلی کو ایک جدید طرز کا ٹرانسفارمر استعمال کرتے ہوئے گرڈ سٹیشن میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف ونڈ فارم چلایا جاتا ہے بلکہ ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن بھی چلاتا جاتا ہے۔