Tuesday, April 23, 2024

چین میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس شروع ہوگئی

چین میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس شروع ہوگئی
October 21, 2016
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس شروع ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق چین کے مرکزی دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2016 شروع ہوگئی ہے ۔ اس اہم کانفرنس میں  امریکا ، جرمنی ،جاپان   اورروس سمیت مختلف ممالک کی ڈیڑھ سو مشہور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے اپنی اپنی کمپنیوں  کے روبوٹ رکھے ہیں  ۔ تاہم شرکا  کی  توجہ کا مرکز  فٹ بال ، ڈرون اور رقص کرنے والے روبوٹس  ہی رہے ۔