Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جارہا ہے
September 29, 2016
  لاہور(92نیوز)دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جارہا ہے لیکن اکیسویں صدی میں بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو علاج کیلئے کئی کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  امراض قلب کا عالمی دن منانے کا مقصد دل کی بیماریوں سے بچاو کے متعلق شعور بیدار کرنا ہےلیکن علامات سے لاعملی پر سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد امراض قلب کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر ملک حمید اللہ نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی یومیہ بنیادوں پر پچیس مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت مفت فراہم کررہا ہے۔ قومی ادارہ برائےامراض قلب آنے والے مریضوں نے مطالبہ کیا کہ فیس میں کمی کے ساتھ بزرگ مریضوں کیلئے عیلحدہ کاونٹر بنایا جائے۔ این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو سو روپے فیس لےکر معائنہ، ای سی جی اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔