Saturday, April 27, 2024

خواتین تیس ستمبر کے مارچ میں شرکت یقینی بنائیں  : پی ٹی آئی ویمن ونگ

خواتین تیس ستمبر کے مارچ میں شرکت یقینی بنائیں  : پی ٹی آئی ویمن ونگ
September 26, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف 30ستمبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور زور لگا رہی ہے مارچ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی خواتین ونگ نے اڈا پلاٹ پر مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی خواتین ونگ کے زیر اہتمام اڈا پلاٹ پر مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی مظاہرین نے جہاں  حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی وہیں خواتین سے اپیل کی کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اور جلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔ مظاہرے کی قیادت کرنیوالی پی ٹی آئی خواتین ونگ پنجاب کی صدر سلونی بخاری نے پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر کا جلسہ بھرپور کامیاب ہو گا اور حکومت کو استعفی دے کر گھر جانا پڑے گا۔ رہنماﺅں نے یقین دہانی کروائی کہ رائیونڈ جلسہ میں پی ٹی آئی کے رضا کار خواتین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرینگے خواتین کیلئے الگ انکلوژرمختص کیا جائے گا۔