Friday, April 19, 2024

موٹاپے کا شکار خاتون حکومتی امداد کی منتظر

موٹاپے کا شکار خاتون حکومتی امداد کی منتظر
October 21, 2016
لاہور(92نیوز)موٹاپے کا شکار ملتان کی رہائشی غزالہ بی بی اپنے علاج کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا وعدہ وفا ہونے کی منتظر  سروسز اسپتا ل کے سرجیکل ٹو میں داخل خاتون کا کہنا ہے کہ بیس سال سے بستر پر پڑی ہوں  شہباز شریف وعدے کے مطابق جلد امداد فراہم کریں۔ تفصیلات کےمطابق ایک تو غربت اوپر سے موٹاپا  ملتان کی رہائشی غزالہ بی بی کا کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ بیس سال سے بستر سے لگی ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس کی حالت دیکھ کر علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا مگر یہ اعلان ابھی تک ایفا نہ ہو سکا۔ غزالہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے اعلان پر وہ لاہور آئی اور اسے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ اور اس کا محنت مزدوری کرنے والا شوہرامداد ملنے کے منتظر ہیں تاکہ علاج شروع ہو سکے ۔ غزالہ کئی ہفتوں سے سروسز ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں بستر پر لیٹی اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ کب اعلی حکام کو اپنا وعدہ یاد آئے اور اسکے علاج کا بندوبست ہو سکے جس کے بعد وہ تندرست ہو کر اپنے گھر جا ئے۔