Saturday, May 18, 2024

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 3 شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 3 شہری شہید
November 8, 2016
راولپنڈی(92نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت  تین شہری شہید،  بلا اشتعال فائرنگ اور سویلین کی شہادت پر پاکستان نے  اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق  بٹل سیکڑ میں منڈول گاؤں پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے کلثوم اور آمنہ جو ماں بیٹی ہیں شہید ہوگئیں۔  بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کھوئی رٹہ سیکڑ میں بھی ایک شہری شہید ہوا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور  3 شہریوں کی شہادت پر اقوام متحدہ مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے سبز کوٹ،کھوئی رٹہ ،نیکرن اور شاردا سیکٹر پر فائرنگ کی، بھارتی افواج نے  ٹانڈر،بٹل اور بروہ  سیکٹر میں بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ آخری اطلاعات تک بٹل سیکٹر پر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔