Sunday, September 8, 2024

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے : نوازشریف اور سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے : نوازشریف اور سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
November 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ملک کی سیاسی قیادت نےبھارت کےجنگی جنون پرسخت غم وغصےکا اظہارکیاہے۔ سیاسی رہنماؤں کاکہناہےعالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزیوں کانوٹس لے۔مشکل وقت آیاتوبچہ بچہ  دفاع وطن کےلئے تیار ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ تفصیلات کےمطابق  سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک سب سےپہلے بھارت کےجنگی جنون کےخلاف ساری جماعتیں متحد ہوگئیں دشمن کومنہ توڑجواب دینےکےعزم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کےسات جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا اورشہدا کےدرجات کی بلندی کےلئےدعاکی وزیر اعظم کاکہناتھابھارت یادرکھے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیردفاع خواجہ  آصف نےبتایاکہ  بھارت جارحیت کرتاہےتوہم بھی چپ نہیں  بیٹھتے دشمن بھی لاشیں اٹھارہاہے۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین  بلاول بھٹونے بھارتی درندگی کی بھرپورمذمت  کی اورمطالبہ کیاکہ   پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھابھارت خطےکوجنگ کی آگ میں جھونکناچاہتا ہے۔ عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزیوں کانوٹس لے۔ پی ٹی آئی کےسینئررہنماشاہ محمود قریشی نےکہاکہ  بھارتی جارحیت  کی وجہ سے خطے کی سکیورٹی داؤ پر لگ گئی ۔ عوامی مسلم لیگ کےسربراہ   شیخ رشید نےصاف کہ دیا کہ حکومت  بسم اللہ کرے ، بھارت کوجواب دینےمیں  ہم ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی کےرہنماراجہ پرویزاشرف کہتےہیں بھارت پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑ سکتا ، پوری سیاسی قیادت کےمتحدہوکرپیغام دینےسےبھارت کوسمجھ آجانا چاہئیےکہ ملکی سلامتی کامعاملہ ہوگاتوسب سیاستدان ایک ہیں اوربھارت کوسبق سکھانےکےلئےتیار ہیں۔