Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس چوری نہیں کی تو گھبرا کیوں رہے ہیں : دانیا ل عزیز

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس چوری نہیں کی تو گھبرا کیوں رہے ہیں : دانیا ل عزیز
October 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے عمران خان کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر عمران خان سے جواب مانگ لیا۔ دانیال عزیز کہتے ہیں، پانامہ پیپرز پر تحریک انصاف کےارکان قانون سازی عمل میں شریک نہیں ہوتے اور عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان انتہائی خطرناک ہے۔اگر عمران خان نے ٹیکس چوری نہیں کی تو گھبرا کیوں رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت نے دو نومبر کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد عمران خان پر آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے اور شوکت خانم کے چندے کے پیسوں کو باہر لگانے پر جواب مانگ لیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت محمد زبیر اور دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان پہلے شوکت خانم کے چندے کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگانے اور ان میں بھارتی کنیکشن کا جواب دیں۔ وزیر مملکت محمد زبیر نےکہا کہ پانامہ پر تحقیقات کیلئے ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے تحقیقات کے بعد 341 نوٹسز بھیجے گئے جن میں سے 91 افراد نے جواب دے دیا ہے۔ عمران خان اپنا احتجاج کا حق استعمال کریں لیکن یہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ حکومت کو بند کر کے مفلوج کر دیا جائے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پانامہ پر اپوزیشن کی ٹی او آرز کمیٹی اپوزیشن نے سینیٹ میں بل پیش کرنے کے بعد خود توڑ دی، جبکہ اپوزیشن کے بل پر جب قائمہ کمیٹی میں بحث ہونا تھی تو تحریک انصاف کے رکن غیر حاضر تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور یو ٹرن کے ماہر ہیں، دو نومبر کو دھرنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں ریفرنس کا جواب دیں۔