Tuesday, April 16, 2024

عمران خان کا تھرڈ ایمپائر کون ہے ؟ رحمان ملک

عمران خان کا تھرڈ ایمپائر کون ہے ؟ رحمان ملک
October 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی نے حکومت اور تحریک انصاف میں مفاہمت کرانے کےلئے پیشکش کردی سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کا تھر ڈ ایمپائر کون ہے ؟؟کہیں وہ نوازشریف ہی تو نہیں کہتے ہیں سیاسی ضرب عضب بھی ہوناچاہئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوراً بلایاجائے۔ تفصیلا تکےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر رحمن ملک کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سوچنا چاہیے کہ کہیں انکے فیصلے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ عمران خان کہتے ہیں امپائر کی انگلی کھڑی ہوگئی تاہم عمران خان بتائیں کہ وہ امپائر کون ہے  تمام اختیارات تو نواز شریف کے پاس ہیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ وطن عزیز مشکل حالات سے گزر رہا ہےہم سب پاکستان کی بقاءچاہتے ہیں بند کمروں سے نکل کر آپس میں مل بیٹھ کر بات کریں اگر مشترکہ اجلاس ہوتا ہے تو میں عمران خان کو شرکت کرنے کےلئے قائل کرنے خود جاؤں  گا۔ سابق وزیرداخلہ کا سکیورٹی لیکس سکینڈل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سکینڈل بھی میموگیٹ کی طرح ہے تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔