Saturday, May 18, 2024

واٹس ایپ میں کئی نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا  

واٹس ایپ میں کئی نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا  
October 7, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ ہوا ہے جو دوستوں کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرنے زیادہ پرلطف بنا دے گا۔ تفصیلات کےمطابق فیس بک اگر اسنیپ چیٹ کے فیچرز چرانے میں مصروف ہے تو واٹس ایپ بھی ایسا کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ایپ میں اب فوٹوز اور ویڈیوز میں ڈوڈل بنانے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جبکہ ان پر ایموجیز کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یعنی اگر آپ کو کوئی تصویر اچھی نہیں لگ رہی تو آپ اس کی اپنی مرضی سے تزئین و آرائش کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں جبکہ  سیلفی کے معیار کی بات ہے تو واٹس ایپ نے اس میں بھی چند اضافے کیے ہیں۔