Friday, March 29, 2024

پی پی نے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں : پرویز رشید

پی پی نے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں : پرویز رشید
September 28, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ سے پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، اس وقت انہیں کسانوں کا خیال کیوں نہ آیا ۔ پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکسان ایک بہترین چاول پیدا کرنے والا ملک ہے اور جب چاول اور کپاس کی پیداوار میں کمی آنی شروع ہوئی اور کسان بے چارے بھوکوں مررہے تھے تو 2013 سے پہلے کسی نے کبھی کسی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے۔