Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا۔ پی ٹی آئی ارکان کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کل کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ وہ شام کو قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا قوم کو پیغام ہے وہ پاکستان کیلئے آخری گیند تک لڑوں گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کیلئے بنی گالہ میں اجلاس ہوا، فواد چودھری نے کہا بدقسمت فیصلے نے سیاسی بحران میں اضافہ کردیا، فوری الیکشن ہی ملک میں استحکام لاسکتا ہے۔