Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی
April 12, 2022 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) - وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی۔

عدم اعتماد ارکان اسمبلی ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم نے جمع کروائی، سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کے لیے نیا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کیساتھ علی امین گنڈا پور کی کشیدگی بنیادی وجہ بنی، سردار عبدالقیوم نیازی نے اُمور حکومت میں مداخلت پر اعتراض اٹھایا تھا۔

علی امین گنڈاپور کی شکایت بارہا عمران خان سے بھی کی گئی تھی، عمران خان کی حمایت سردار عبدالقیوم نیازی کو ہی حاصل رہی۔ عمران خان عبدالقیوم نیازی کو ہٹانے پر رضامند نہیں تھے۔