Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے 456 رنز کے تعاقب میں پہلی وکٹ گنوا دی

دوسرا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے 456 رنز کے تعاقب میں پہلی وکٹ گنوا دی
October 24, 2016
ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے چارسو چھپن رنز کا ہدف دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز دو سو ستائیس رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 456 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم پچاس‘ اظہر علی اناسی‘ اسد شفیق اٹھاون اور یونس خان نے انتیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور جانسن نو رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔