Saturday, April 20, 2024

ایم کیوایم لندن نے عزیرآباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ کو مذاق قرار دیدیا

ایم کیوایم لندن نے عزیرآباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ کو مذاق قرار دیدیا
October 5, 2016
  لندن(92نیوز)ایم کیوایم لندن نے عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحے کی  بڑی  کھیپ  کو ڈرامہ اور  بھونڈا مذاق قرار  دے دیا  ۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سینئر ارکان محمد اشفاق ، واسع جلیل ، قاسم علی رضا اور مصطفی عزیز آبادی نے مشترکہ بیان میں  کہا کہ برآمد کئے  گئے اسلحے کو ایم کیوایم سے جوڑنا کریمنیلائزیشن پالیسی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد  پارٹی  کو بدنام کرنا ہے ۔ بائیس اگست اور اس کے بعد  سے نائن زیرو اور اس کے اطراف  کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی  ایسے میں اسلحہ برآمد ہونا مضحکہ خیز ہے۔