Wednesday, May 22, 2024

ہم نوازشریف کو بھاگنے نہیں دینگے : بلاول بھٹو زرداری

ہم نوازشریف کو بھاگنے نہیں دینگے : بلاول بھٹو زرداری
November 4, 2016
ڈہرکی (92نیوز) پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھاگنے نہیں دینگے ۔ ان کو ہمارے چاروں مطالبات ماننے ہونگے ۔ ڈہرکی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ میں  دیوالی آپ کے ساتھ منانا چاہتا تھا،دیوالی محبت کی جیت اور نفرت کی ہار ہے لیکن سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے دیوالی میں نہیں شریک ہوسکا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کو بتانا چاہتا تھا  کہ پاکستان میں مسلم ہوں یا غیر مسلم ہوں ہم سب ایک ہیں  ہم جناح کے پیروکار ہیں ہم پاکستان ہیں ہم لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے ،اہم امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں، ہمیں دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑنا ہوگا۔اس وقت بلوچستان دہشتگردی کا شکار پہلے وکلا پر حملہ کیا گیا اب پولیس کے نوجوانوں پر حملہ کیا گیا ہےجبکہ حکمران صرف فوٹو سیشن کررہے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ  حکومت میں دہشتگردی کے خلاف لڑنے کی نا اہلیت ہے اور نہ نیت ہے ۔ انہوں نےکہا کہ میاں صاحب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے لیکن آپ کی بیڈ حکومت نے قوم میں انتشار پیدا کر دیا آپ کو سستی روٹی،ییلو کار،دانش اسکول،نندی پور،سانحہ مادل ٹاؤن ،پاناما پیپرز کا اسکینڈل  جواب دینا ہو گا اس کیلئے ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  اعتزاز احسن کا پاناما پیپرز بل حکومت کو پاس کرنا پڑے گا نہیں تو جوڈیشل کمیشن نہیں چل سکتا  اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا تو حکومت بھی نہیں چلنے دیں گے ۔