Wednesday, April 24, 2024

بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہم بھی حملہ کریں گے

بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہم بھی حملہ کریں گے
October 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی خطر ہ بھارت سے ہے لیکن ہم بھوٹان ہیں نہ ہی چوڑیاں پہن رکھی ہیں جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو سبق سکھا دینگےکہتے ہیں 2018ءکے انتخابات میں حصہ لوں گا ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ آج بھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اے پی ایم ایل کے چھٹے یوم تاسیس کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف کاکہنا تھا کہ پاکستان کوبیرونی خطرہ بہت ہے اوریہ خطرہ بھارت سے ہے۔ نریندرمودی انتہا پسند ہے بھارت کے جارحانہ رویہ کی مذمت کرتے ہیں یہ گرج رہے ہیں برسیں گے نہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھی حملہ کرینگے لیکن ایسی صورتحال خطے کےلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنی طاقت ہے کہ کوئی ہاتھ لگانے کی جرات نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کو سخت پیغام جانا چاہئے۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی سرکار اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ بھارت کشمیر جیسے بنیادی مسئلے کی طرف نہیں آنا چاہتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر گورننس کی کمی کا شکارہے مجھے لیڈ فرام دا فرنٹ نہیں کرنے دیا جا رہا،ایسا ہوگیا تو لوگ ہماری طرف آئینگے  واپس آ کر اپنی جماعت کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ 2018 ءکے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی میں آج بھی مسئلہ ہے،کوشش ہے جلدازجلد یہ ٹھیک ہوجائے۔