Thursday, April 18, 2024

اٹھارہ ماہ میں ملک کی تقدیر بدل دینگے : شہباز شریف

اٹھارہ ماہ میں ملک کی تقدیر بدل دینگے : شہباز شریف
October 19, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ اٹھارہ ماہ میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ لیکن سازشیں کرنےوالےملک کوبند کرنےکی باتیں کررہےہیں۔ہمارےخلاف  کرپشن ثابت ہوجائےتو وہ  سیاست چھوڑدیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کل  نوازشریف نےاپنی توپوں کارخ پی ٹی آئی کی جانب رکھا توآج  شہباز شریف انصاف  کےطلب گاروں پربرس پڑے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کادوبارہ صدرمنتخب  ہونے پرشہبازشریف نےایکسپوسینٹر لاہور میں جارحانہ خطاب کیا۔ان  کاکہناتھا الیکشن میں اٹھارہ ماہ رہ   گئے ہیں ۔اس دوران ملک کی تقدیر بدل دیں گےلیکن  سازشیں کرنےوالےملک کوبند کرنےکی باتیں کررہےہیں۔ سی پیک  میں خلل  ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب  نےطنزکی کہ   جوشخص کرپشن کاالزام لگارہاہےاس کےدائیں بائیں خودکرپٹ افرادکھڑےہیں۔انہوں نےچیلنج کیاکہ ہمارےخلاف  میگامنصوبوں میں  کرپشن ثابت ہوجائےتو وہ   ساری عمرکےلئےسیاست کوخداحافظ کہ دیں گے وزیراعلی پنجاب نےکہاکہ  پی ٹی آئی نےاورنج لائن ٹرین منصوبے کی بھی مخالفت کی لیکن جب انہیں پتہ چلاکہ پورالاہورخلاف ہوجائےگاتودرخواست واپس لےلی ۔اورنج لائن کومکمل کرنےکےلئےجان بھی دیناپڑی تودوں گا۔