Friday, April 19, 2024

پاک بھارت معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں : امریکی محکمہ خارجہ
September 30, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں میں باہمی رابطے ہونے چاہئیں۔ جان کربی کہتے ہیں کہ امریکہ ہمیشہ سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت افواج میں باہمی رابطے ہونے چاہئیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تحفظات ہیں۔ حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امریکہ اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فریقین کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔