Saturday, May 4, 2024

پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے : سپہ سالار

پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے : سپہ سالار
October 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا اور پاک روس مشترکہ فوج مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ russia مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے جبکہ روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے۔ مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دونوں افواج کے تجربات سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فائدہ اٹھائیں گے۔