Friday, April 26, 2024

‘کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں’

‘کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں’
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایک بیان میں ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی۔ وزیراعظم نے فائرنگ سے شہید ہونے والے دو اہلکاروں کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی۔ بلااشتعال فائرنگ سے دو فوجی شہید اور نو زخمی ہوئے۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے۔ آئندہ بھی ایسی کوشش ہوئی تو مسلح افواج بھرپور جوابی کارروائی کریں گی۔