Friday, March 29, 2024

بھارتی فورسز کا یاسین ملک کے ساتھ اذیت ناک برتاؤ کی مذمت کرتے ہیں : ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فورسز کا یاسین ملک کے ساتھ اذیت ناک برتاؤ کی مذمت کرتے ہیں : ترجمان دفتر خارجہ
October 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ بھارتی فورسز کے اذیت ناک برتاو کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی کو غیرقانونی  طور پرحراست رکھا ہوا ہےجو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ شدید قابل مذمت فعل ہے ۔ دریں اثنا دفتر خارجہ نے مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں طالب علم کی شہادت کی شدید مذمت  کی ہے ۔ کالج طالبعلم جاوید میر کو بڈگام میں بھارتی فورسز نے شہید کیا ہے ۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم شہید جاوید میر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ دوسری طرف رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی ہے جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشال ملک کو ملک یاسین کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر گہرا صدمہ ہوا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے شدید دباؤ کے باعث مشال ملک کو آرام کی ہدایت کی ہے ۔