Sunday, April 28, 2024

عمران خان کی جلن کیلئے دوا پر غور کر رہے ہیں : وفاقی وزرا

عمران خان کی جلن کیلئے دوا پر غور کر رہے ہیں : وفاقی وزرا
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ پہلے بھی فتح ہوئی۔ دوبارہ بھی انصاف ملے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ شیخ رشید ادھار کے جلسوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے۔ عمران خان کی جلن کےلئے کون سی دوا ہو گی اس پر غور کر رہے ہیں۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں‘ اب عمران خان کے وکیلوں نے وقت مانگ لیا۔ چاہتے ہیںکہ معاملے پرکمیشن نہ بنے بلکہ معاملہ کھلی عدالت میں چلے۔ اس موقع حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو تلاشی دینے کے لیے کہا مگر انہوں نے عدالت کو تلاشی دینے سے انکار کر دیا ہے۔