Tuesday, April 23, 2024

عمران خان کو بتادیا کہ کرپشن کے خلاف ہم سب ایک ہیں : طاہر القادری

عمران خان کو بتادیا کہ کرپشن کے خلاف ہم سب ایک ہیں : طاہر القادری
October 24, 2016
لاہور(92نیوز)عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی  رشتے والی بات سے معذرت سن کرشرمسار ہوا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زبردست طریقے سے معذرت کی ہے ۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان کو بتادیا کہ کرپشن کےخلاف ہماری مشترکہ جنگ ہے۔ ابھی دھرنے میں خود شریک ہونے کا فیصلہ نہیں کیاتاہم وقت آنے پرمزید بتاونگا ۔ماڈل ٹاون سانحے پر پی ٹی آئی ہمارے ساتھ ہے انہوں نے ماڈل ٹاون ساںحہ پر ہمارا بھر پور ساتھ دیا ۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک وفد عوامی لیگ کے نمائندوں سے ملے گا جو بیٹھ کر طریقہ کار طے کریگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرتے دم تک ماڈل ٹاون کے شہدا کا خون حکمران خاندان کو نہیں بخشا جائے گا ۔