Thursday, April 25, 2024

قائد کا فیصلہ قبول اب وزیراعظم کا احتساب ہوگا : جہانگیر ترین

قائد کا فیصلہ قبول اب وزیراعظم کا احتساب ہوگا : جہانگیر ترین
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)  پریڈ گراونڈ میں جلسے کا سن کر کپتان کے کهلاڑی فوری حرکت میں آگئے پنڈال کو سجانا بهی شروع کر دیاجہانگیر ترین کہتے ہیں قائد کا فیصلہ قبول ہے اب وزیراعظم کا احتساب ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق وقت تهوڑاکام زیادہ پریڈ گراونڈ کو پنڈال میں بدلنے کے لئے کپتان کی ٹیم پهرتیاں دکهانے لگیں ۔ یوم تشکر کا اعلان سن کر کارکنان انتظامات کرنے پریڈ گراونڈ پہنچنا شروع ہوئے تو جہانگیر ترین اور علیم خان بهی جائزہ لینے آگئے کہتے ہیں وزیراعظم کے پاس اب تهوڑا ہی وقت ہے۔ پریڈ گراونڈ میں کارکنوں کے لئے تین داخلی راستے بنائے جائیں گے جبکہ خواتین کے لئے الگ انکلوژر ہو گا کپتان کے لئے سامنے کی جانب اونچا سٹیج بهی راتوں رات مکمل کیا جانا ہے۔ کارکنوں کا لہو گرمانے کے لئے ڈی جے ولی سنز8 نے اپنا ساونڈ سسٹم بهی پریڈ گراونڈ پہنچا دیا جبکہ کرسیاں بهی پہنچنا شروع ہو گئیں جبکہ جلسہ کل دو بجے دن دوپہر کو شروع ہوگا ۔