Thursday, March 28, 2024

وزیر قانون نے آرٹیکل 6 کی تجویز پر غور کی تصدیق کردی

وزیر قانون نے آرٹیکل 6 کی تجویز پر غور کی تصدیق کردی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آرٹیکل 6 کی تجویز پر غور کی تصدیق کردی۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ ہوکیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کی تجویز زیر غور ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، جو تماشا ملک میں لگا ہوا ہے ایسے حالات میں ایسی تجویز پر غور کیوں نہ کیا جائے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں آئینی شکنی کی گئی، کھیل کھیلا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے آئین و قانون سے تماشہ لگا دیا، عدالت واضح کرچکی ہے حلف روکنے کا اختیار گورنر کے پاس نہیں۔