وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ

تہران (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی گہری خواہش کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا ۔ وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی سرکاری طور پر دعوت دی۔ وزیرخارجہ نے ایرانی جیلوں میں قید پاکستانی کی رہائی کا معاملہ اٹھایا ۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک قریبی تاریخی روابط اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے پابند ہیں ۔ ایران پاکستان کے ساتھ اپنےاقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ تعلقات میں ترقی کے کافی امکانات ہیں ۔